Advertisement

قومی کرکٹرز کی اپنے شہروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل

کورونا وائرس

قومی کرکٹرز کی  اپنے شہروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز کیلئے پاکستان ون ڈے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی اتوار کو اپنے شہروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  اسکواڈ کے اراکین کو کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد تین روز محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اسکے علاوہ اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور ہوٹل میں ان کی دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔

پی سی بی نے مزید بتایا ہے کہ ایک روز کے قرنطینہ کے بعد 10 ستمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی آمد 11 اور 12 ستمبر کی درمیانی شب ہوگی اور  پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ سیریز میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ 2025 : فائنل سے قبل بڑا فائنل ، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ، پاک بھارت ٹاکرا آج
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version