Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے کے خلاف بڑی کارروائی

کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملےکے خلاف بری کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن ارائیول کاؤنٹرز پر تعینات اہلکاروں کو ہٹادیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر زین شیخ نے کارروائی کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق  سب انسپکٹر نعمان آرائیں، ہیڈکونسٹیبل فرخ شمیم، احسان کھوسو اور عقیل دستگیرکو کراچی ایئرپورٹ امیگریشن سے فوری ہٹادیا گیا۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر زین شیخ کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے چاروں اہلکاروں کی ایئرپورٹ پر خدمات درکار نہیں ہے،  چاروں اہلکاروں کو ایف آئی اے زونل ہیڈکوارٹر رپورٹ کردیا گیا ،چاروں اہلکاروں کو کسی سرکل میں تعینات نہ کرنے کی سفارش  کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چاروں اہلکاروں کو ملک بھر میں کہیں بھی امیگریشن شعبے میں تعینات نہ کرنے کی بھی سفارش  کی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر زین شیخ نے کارروائی کرتے ہوئے شفٹ انچارج سمیت عملے کو ہٹادیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version