Advertisement

وزیراعظم کل دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

تفصیالت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیو کراچی سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہوگی، یہ منصوبہ  170 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا، نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا جبکہ ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید  ہونے امکان ہے، یہ منصوبہ نجی کمپنی کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے کے لیے اراضی حکومت دے گی ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے دورے پر وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم عمران خان کراچی میں امن و امان کا بھی جائزہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
وزیراعلیٰ پنجاب کی مری میں نئے اسپتال کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
نو مئی کے حوالے سے اپوزیشن کی بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
صدر مملکت کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کا نذرانہ دیا گیا، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version