Advertisement

ملتان: حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس مبارک کی تقریبات کا آج سے آغاز

ملتان میں برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے 782ویں 3 روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ و گدی نشین درگاہ عالیہ شاہ محمود قریشی مزار کو غسل اور پھولوں کی چادر چڑھا کر تقریبات کا آغاز کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عرس مبارک کی تقریبات مختصر ہونگی اور قومی زکریا کانفرنس بھی منعقد نہیں ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اندرون و بیرون ملک مریدین کو گھروں میں رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مریدن، زائرین اور عقیدت مند گھروں میں رہتے ہوئے ختم پاک کا اہتمام کریں۔

یاد رہے کہ حضرت بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت 566 ہجری ملتان میں ہوئی، آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت مولانا وجیہہ الدین محمد قریشی تھا،  آپ کےجد اعلی حضرت کمال الدین علی شاہ قبیلہ قریش سےتعلق رکھتےتھے، آپ کے جدامجد مکہ معظمہ سے پہلے خوارزم آئے ، پھر ملتان میں مستقل سکونت اختیار کی۔

Advertisement

حضرت خواجہ بہاؤالدین زکريا ملتانی رحمتہ اللہ علیہہ سلسلہ سہروردیہ کی عظیم کڑی ہیں، حضرت کی ذات ستودہ صفات گونا گوں خوبیوں کی حامل ہے، آپ 666 ہجری میں اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version