Advertisement

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظر عام پر آ گئے

ملا عبدالغنی

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظر عام پر آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملا عبدالغنی کا کہنا تھا کہ میں خیریت سے ہوں اور ہمارا اتحاد مضبوط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اندرونی تصادم میں ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات غلط ہیں۔

ملاعبدالغنی برادر نے کسی بھی قسم کے جگھڑے یا تلخ کلامی کی تردید بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ عبدالغنی برادر نے انٹرویو میں اس بات کی تردید بھی کی کہ وہ طالبان کے ایک حریف دھڑے کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا اور گزشتہ ہفتے ملا حسن اخوند کی قیادت میں اپنی نگران حکومت اور کابینہ کا اعلان کیا تھا۔

کابینہ میں تقریبا تمام نگران وزراء طالبان رہنما یا گروپ کے قریبی ساتھی ہیں، لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ یہ ایک عبوری حکومت ہے اور اس کا مقصد صرف نظام کو چلانا ہے، طالبان نے یہ نہیں بتایا کہ نگران حکومت کب تک اقتدار میں رہے گی۔

واضح رہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک نے اب تک طالبان کی نگران حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
Next Article
Exit mobile version