Advertisement

کاش مقبوضہ وادی جا سکوں اورگیلانی صاحب کی تدفین میں شامل ہوسکوں،شیخ رشید

شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کاش مقبوضہ وادی جا سکوں اور سید علی شاہ گیلانی صاحب کی تدفین میں شامل ہو سکوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حریت رہنماء سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج او غم کااظہار کیا۔

انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری کرتے ہوئے  کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی بھی کی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پوری کشمیری قوم کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سید علی گیلانی کی وفات سے مقبوضہ وادی آج ایک عظیم رہنماء اور بزرگ سے محروم ہو گئی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے انتہائی بہادری اور عزم سےبھارتی ظلم اور بربریت کا مقابلہ کیا، ان کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے،ان کے درجات بلند کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید  کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ایک انتہائی مخلص، نڈر اور بہادر رہنماء تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version