Advertisement

حیدرآباد، حیسکو ریجن میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

 حیدرآبادمیں این ٹی ڈی سی 500 کے وی گرڈ اسٹیشن جامشورو میں فنی خرابی کے باعث نیشنل گریڈ سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں بجلی کی سپلائی بندہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق  حیسکو کے 71 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے 12 اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی، حیدرآباد, جامشورو, مٹیاری, ٹنڈومحمد خان, بدین, ٹنڈوالہیار ، میرپورخاص, عمرکوٹ, تھرپارکر اور سجاول بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔

حیسکو نے متبادل نظام سے اہم شہروں کی بجلی بحال کردی ، حیسکو کے71میں سے 7 گرڈاسٹیشنوں کو دادو مورو سرکٹ سےبجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان  حیسکو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ،نواب شاہ ، قاضی احمد، سکرنڈ، دوڑ گرڈ اسٹیشنز پر بجلی بحال  ہو گئی۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ 500کے وی گریڈ سے بحالی شروع ہونے  کے بعدریجن میں بجلی بحالی کا عمل شروع ہوجائے گا۔

Advertisement

ترجمان حیسکو کا مزید کہنا ہے کہ 71گریڈ اسٹیشنوں پر بجلی کچھ دیر میں بحال ہوجائے گی ، فنی خرابی پر چند بڑے شہروں میں ایک گھنٹے میں متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version