Advertisement

بارشوں سے سیلابی صورتحال :شہباز شریف کراچی کی عوام کے حق میں بول پڑے

Shehbaz Sharif lashes out on govt for increasing rate of medicines

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ کراچی میں شہری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

‎انہوں نے کہاکہ بنیادی شہری مسائل، فراہمی ونکاسی آب سے لے کر سڑکوں اور تعلیم وصحت کے شعبوں کی اصلاح درکار ہے۔

‎ شہباز شریف نے کہاکہ پا کستان کی جیب بھرنے والے شہر میں رہنے والوں کی زندگی کبھی بجلی اور کبھی سیلاب سے متاثر ہوتی ہے۔

‎مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف نے مزید کہاکہ کراچی اور اس کے رہنے والوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اجتماعی اور اتفاق رائے کی سوچ اپنانا ہو گی ۔

Advertisement

‎انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کی کراچی کی تنظیم بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں

شہباز شریف نے گزشتہ روزبھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ بدترین مہنگائی میں کمی بے فائدہ اور نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں، صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں 52 روپے فی کلو ملنے والی چینی کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 52 روپے سے زائد اضافہ کیا، یہ ہے نیا پاکستان۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں 35 روپے فی کلو ملنے والے آٹے کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 75 روپے سے اوپر پہنچا دیا، انڈے، گوشت، مرغی، دال اور گھی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مصالحہ جات سے لے کرعوام کی خوراک کی تمام بنیادی اشیاء مہنگا کر کے وسائل جمع کرنا ظلم، ظلم اور بدترین ظلم ہے، معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ حکومت کے مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کو جنم دیا ہے، پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آڈیو لیکس کیس؛ 4 درخواستوں پر40 صفحات کا فیصلہ جاری
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان
صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
’’راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں‘‘
قرضے لینے پر مجبور ہیں اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version