Advertisement

پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کفوڈ سے  ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

  اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، عالمی تنظیموں، میڈیا اور دیگر افرادکے محفوظ انخلاکے لئے فراہم  کی گئی پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کو ڈنمارک کی جانب سے ملنے والی مسلسل حمایت پر بھی ڈنمارک کے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کی حکومت پر زور دیا کہ پاکستان میں سیکورٹی اور وبائی صورتحال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے لیے سفری ہدایت نامے پر نظر ثانی کرے، پاکستان ،ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا اور جلد دورہ ء پاکستان کرنے کا عندیہ دیا جبکہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ء ڈنمارک کی دعوت دی۔

ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ نے کابل سے ڈنمارک کے شہریوں کو نکالنے میں بھرپور معاونت کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version