Advertisement

افواج پاکستان نے بھارت کو دنداں شکن جواب دیا اور سرحدوں کا دفاع کیا تھا،فضل الرحمٰن

جمیعت علمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو دنداں شکن جواب دیا اور سرحدوں کا دفاع کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت و یوم دفاع پاکستان کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ  راولپنڈی کی تاجر تنظیموں کے قائدین شاہد غفور پراچہ، شرجیل میر و دیگر شمع رسالت کے پروانوں، تاجدارِ ختم نبوّت کی ناموس کیلئے قربانی دینے والوں، بزرگوں ،جوانوں، دوستو ں میں  عالمی مجلسِ تحفظ ختم نبوت کا شکر گزار ہوں انہوں نے اس مقدس مقصد کیلئے مجھے بھی اس قابل سمجھا میں بھی اس میں شریک ہو کر سرکار کی شفاعت کا حقدار بن جاؤں۔

 مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے والوں کو روکنےاور عقیدہ تحفظ کیلئے ایک چوکیدار کا کردار ادا کرتے ہیں، امت غافل بھی ہو جائے تو کام جاری رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  یوم دفاع کے موقع پر افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ختم نبوت کے ان پروانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سپاہی کا کردار ادا کیا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ  برصغیر کا سب سے بڑا فتنہ قادیان سے اٹھا تو پنجاب کے علما میدان میں نکلے اس فتنے کو للکارا تو پوری قوم نے لبیک کیا، قادیانی ہو یا لاہوری غیر مسلم قرار دیئے گئے ان افراد کی روح کو تسکین ہوئی ہوگی جنہوں نے قربانیان دیں۔

Advertisement

جمیعت علمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ  آج کا اجتماع بھی ایسا ہی ہے موجودہ حکمرانوں کے دور میں جو امتحان آیا اس سے پہلے کبھی نہیں آیا تھا، جن کے ایجنڈے پر یہ بات موجود ہو کہ ناموسِ رسالت کے قانون کو ختم کیا جائے قادیانی کو غیر مسلم قرار دینے کے شک کو ختم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version