بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں وزارت تجارت کی جانب سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں، پاک سعودی تعلقات دوستانہ اور تاریخی ہیں، سعودی عرب کی موجودہ قیادت نے سعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کو استصواب رائے کا حق دے تو خطے میں امن ممکن ہو سکتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دونوں ممالک اچھے ہمسائے کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں، ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے اندر سعودی عرب سمیت دیگرغیر ملکیوں کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمارمواقعے ہیں۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں بھی شرکت کررہے ہیں۔
مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی میزبانی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان سمٹ سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم اجلاس میں موسمیاتی تغیر سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
اس مو قع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے۔
یادرہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
وزیراعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
ذرائع کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر سعودی اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان اور وفد کا استقبال کیا۔
Prime Minister then proceeded for Ziarat at Masjid Al Nabawi#Pakistan pic.twitter.com/po2SICn71D
— Pakistan Consulate General Jeddah (@PakinJeddah) October 23, 2021
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کرکے ملک کی ترقی ، خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔
Prime Minister @ImranKhanPTI‘s arrival at King Abdulaziz International Airport, Jeddah. pic.twitter.com/7x83X0BwiY
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) October 23, 2021
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور اقتصادی و تجارتی تعلقات، پاکستانی محنت کشوں کے لیے مواقع پر بھی گفتگوکرینگے۔
دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور سعودی کے بڑے سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاک، سعودیہ تعلقات، باہمی تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News