Advertisement

حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں بلوچستان میں آرگینک کپاس کی موجودہ استعداد کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ وزیرِ اعظم کو نئی ٹیکسٹائل پالیسی پر پیش رفت اور اسکے جلد نفاذ کے حوالے سے بھی  آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ  حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، سرمایہ کار حکومتی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی اور اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے اجلاس میں ارکان کے مسائل بھی سنے اور ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

اس مو قع پر وزیراعظم نے کہا کہ تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ، حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے،عسکری قیادت سے تعلقات مجھ سے بہتر کسی کے نہیں۔

،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعینانی پر تکنیکی خامی دور کر دی گئی ہے۔ تعیناتی پر ہونے والی قیاص آرائیاں درست نہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version