Advertisement

غیر ملکی کھلاڑی اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد اپنے اپنے وطنوں کو روانہ ہوگئے

غیر ملکی کھلاڑی چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد اپنے اپنے وطنوں کو روانہ ہوگئے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے بتایاکہ ٹورنامنٹ بڑی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان سمیت نو ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے اپنی، اپنی کیٹگریز میں حصہ لیا، جن میں چیک جمہوریہ، مصر، انگلینڈ، فرانس، سربیا، ہانگ کانگ، روس،سپین اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

 مصر کے کھلاڑی چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین کے میدانوں میں بازی لے گئے جبکہ فرانس کے کھلاڑی دوسرے نمبر پر رہے۔

مردوں کے فائنل میں مصر کے مصطفی ال سرٹی نے فرانس کے آگست ڈسورڈ کو 1ـ3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 خواتین کے فائنل میں مصر کی سلمی الطیب نے فرانس کی میری اسٹیفن کو 0ـ3 سے شکست دے کر چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version