Advertisement

داعش نے قندوز مسجد میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی، افغان میڈیا

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش نے قندوز مسجد میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ قندوز کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں 100 کے قریب افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن آفس نے بم دھماکے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں متعد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد داعش مسلسل دھماکے کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
Advertisement
Next Article
Exit mobile version