Advertisement

تمام وزارتوں نے اپنے اہداف پر مبنی کارکردگی رپورٹس پیش کر دی ہیں ، شہزاد ارباب

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ تمام وزارتوں نے اپنے اہداف پر مبنی کارکردگی رپورٹس پیش کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کی زیر صدارت کئی روز سے جاری اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

اجلاس میں مالی سال2021-22 کی پہلی سہ ماہی کے دوران وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ تمام وزارتوں نے اپنے اہداف پر مبنی کارکردگی رپورٹس پیش کر دی ہیں ، وزارتوں کو ان کی کارکردگی سے متعلق فیڈ بیک بھی دیا گیا ہے ، اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں وزارتوں کا ایک دوسرے پر انحصار اور اس سے متعلقہ رکاوٹوں کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں کی درجہ بندی مکمل کر لی گئی ہے ، اگلے ہفتے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد نعمان حکومتی توجہ کا منتظر
کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع، اجلاس طلب
’مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں‘
Next Article
Exit mobile version