Advertisement

پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت کے لئےنااہل دنیا کا واحد ملک بن گیا

پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت  کےلئے نا اہل دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے افریقی ملک چاڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک رہ گیا جس کی قومی فٹ بال ٹیم کسی بھی عالمی مقابلے میں اپنا قومی پرچم نہیں اٹھا سکتی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئین شپ اورکسی بین الاقوامی فٹبال ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ  فیفا ہاؤس لاہور پر جاری غیر قانونی قبضے سے پاکستان فٹبال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،اس بنا پر پاکستان کا عالمی امیج خراب ہورہا ہے جب کہ لاکھوں نوجوان دیگربین الاقوامی ایونٹس سے محروم ہو چکے ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا مزید کہنا تھا کہ  اب چاڈ سے فیفا معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان تنہا کھڑا ہے جس کی قومی فٹ بال  اور باصلاحیت فٹ بالرز کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد نعمان حکومتی توجہ کا منتظر
افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
Next Article
Exit mobile version