Advertisement

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں جمعہ کی شام سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور مردان میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں تیز بارشوں امکان ہے، بارشوں کے اس نئے سلسلے میں پہاڑی علاقوں میں برفباری  کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تیز بارشوں کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Advertisement

ترجمان پی ڈی ایم اے  تیمور علی کا کہنا ہے کہ سیاح دورانِ سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version