Advertisement

پمز وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پمز وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی سفیر کی پاکستان میں آخری اسائنمنٹ ہے، جاپان اور پاکستان میں ستر سال سے دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دیکھا کہ حکومت جاپان ایسے پروگرام دیتی ہے جو عوام کی فلاح کے لیے ہیں، ناگہانی آفات کے لیے جاپان کی خدمات کی پوری دنیا معترف ہے۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری پمز کے بارے میں بہت سی خواہشات ہیں، یہ ہمارے وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے، ہم کو پمز کا معیار بلند کرنا ہے، ہم بےتوجہی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا ہے کہ پمز کو جو ریسورسیس چاہیے حکومت ان کو دے گی، ماں اور بچے کی صحت سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہے، مجھے امید ہے کہ جب جاپان کے سفیر دوبارہ پاکستان آئیں گے تو یہاں بڑی اور مثبت تبدیلی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات
پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کا منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق
فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version