Advertisement

آج کے دن ہندوستان نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کا آغاز کیا تھا، مشعال ملک

مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہندوستان نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کا آغاز کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی ظلم بربریت  74 سال بعد بھی جاری ہے، جبکہ آج کے دن ہندوستان دہشت گرد آرمی جنت نظر وادی میں داخل ہوئی تھی۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یو این او کی لسٹ میں سب سے پرانا مسئلہ آج تک حل نہ ہو سکا، یو این او اپنی ہی قراردادوں پر آج تک عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر 1947 کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے،27 اکتوبر 1947 کو ہندوستانی افواج کشمیر میں اتری تھیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق اور شناخت کو مسخ کیا، 27 اکتوبر اور 5 اگست کے ایام ہمیشہ تاریخ میں سیاہ دنوں کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم
گندم بحران سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک
معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
پاکستانی زرعی برآمد کنندگان نئی منڈیاں تلاش کریں، رانا تنویر
گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
Next Article
Exit mobile version