Advertisement

حارث رؤف نے آؤٹ اسٹینڈنگ بولنگ کی، بابر اعظم

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے آؤٹ اسٹینڈنگ بولنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں فتح پاکر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور کامیابی حاصل ہوئی ۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جیتنے سے کانفیڈنس آتا ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ ہم یہی کانفیڈنس لیکر آگے چلیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے اچھی کوشش کی ، ہمارے بولرز اور اسپنرز کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ہی ہمیں کم ہدف ملا۔

بابر اعظم نے کہا کہ میرے حساب سے ہمیں 10 رنز کم کا ہدف ملنا تھا، لیکن یہ کرکٹ ہے اسکور اوپر نیچے ہوجاتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں شعیب ملک کو بھی کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، وہ سینئیر کھلاڑی ہیں ، انہوں نے میچ میں اپنا اچھا  تجربہ دکھایا۔

قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہر میچ مشکل ہوتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہر کھیل میں اچھی کارکردگی پیش کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دے تھی۔

میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔

 پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version