Advertisement

شوگر ملز عمران خان کی نہیں شریفوں اور زرداری کی ہیں، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شوگر ملز عمران خان کی نہیں شریفوں اور زرداری کی ہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 2013 میں پی ٹی آئی کو دہشت گردی سے تباہ صوبہ ملا، شوگر ملز عمران خان کی نہیں شریفوں اور زرداری کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں عوام کا احساس ہے تو احتجاج نہ کریں اپنی ملز سے چینی سستی کردیں، ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے، ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے آج بجلی استعمال ہو یا نہ ہو پیسے دینے پڑتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ سیاحت کا فروغ ہوگا تو روزگار ملے گا، خوشحالی آئے گی، وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کوآئینہ دکھایا، آپ کے پیٹ میں حرام کی کمائی ہے عوام کو آپ نے لوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈی جی خان میں اچار پارٹیوں کی میٹنگ ہے، ناموس رسالت ﷺ پر وزیر اعظم نے دنیا کو پیغام دیا، انصاف کارڈ دے کر آپکا علاج مفت کردیا گیا، جب اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جارہا تھا تو سب خاموش تھے۔

Advertisement

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ دسمبر سے پورے پنجاب میں صحت کارڈ دیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version