Advertisement

دلہن کی ایسی حرکت کہ دیکھنے والے ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے؛ ویڈیو دیکھیں

شادی کا دن لڑکے و لڑکیوں کےلئے زندگی کا سب سے اہم اور یاد گار دن ہوتا ہے۔ لڑکیاں تو اس دن کیلئے اپنی پوری زندگی انتظار کرتی ہیں ، منصوبے ترتیب دیتی ہیں ، فیشن میگزین کی مدد سے نئے اور مقبول فیشن پر نظر رکھتی ہیں۔

شادی کے دن کے لئے سب سے پہلے تو تیاری کی جاتی ہے کہ شادی کا جوڑا کیسا ہو گا۔ اس کے  ساتھ زیور کیسا بنے گا۔ پھول کس رنگ کے ہونگے۔ دوپٹہ لینے کا اندازکیا ہوگا ، میک اپ، بالوں کا اسٹائل ، ہاتھ کی مہندی اور پیروں کی پائل ۔

ان سب تیاریوں کے بعد سب سے ضروری بات یہ ہےکہ شادی کے دن کو خاص بنانے کےلئے  اسپیشل ڈانس پرفارمنس بھی ہو۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ شادیوں میں ہونے والےمضحکہ خیز واقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں جن کو دیکھ صارفین یا تو بے اختیار ہنس پڑتے ہیں یا پھر افسوس کرتے ہیں۔

ایسی ویڈیوز زیادہ تر بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں، بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

Advertisement

بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

 اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہے کے پاس بیٹھی دلہن نے ایسی حرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین خود پر قابو نہ رکھ سکے اور دلچسپ کمنٹس کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ دلہن دلہے کے پاس بیٹھی ہے دلہا کیمرے کو دیکھ کر پہلے خاموش رہتا ہے جبکہ دلہن کچھ کھاتے منہ کے مختلف اسٹائل بنارہی ہے اور مسکرا رہی ہے، دلہا، دلہن کے پاس دیگر افراد بھی موجود ہیں جو کہ پہلے چپ رہنے کے بعد مسکرانے لگتے ہیں، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں’ تو چیز بڑی ہے مست مست’ بالی ووڈ کا گانا بھی چل رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version