Advertisement

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے پا گئے، اہم اعلان متوقع

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

حکومتی ٹیم کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے جس میں مذاکرات کی تازہ صورتحال سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، مفتی منیب اور علی محمد خان معاہدے کے حوالے سے اعلان کرینگے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کچھ دیر بعد معاہدے کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔

مذاکرات میں مذہبی جماعت کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علماء کرام نے وزیراعظم سے سعد رضوی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اگر عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ عدلیہ پر چھوڑ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنا مسئلے کا حل نہیں ، دنیا کو توہین رسالت سے متعلق سمجھانا ہوگا ، ماضی میں کسی وزیراعظم کو اس موضوع پر بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی،  دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہ کرنے سے اربوں مسلمانوں کے دل دکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عشق رسولﷺ صرف مذہبی جماعت میں نہیں سارے مسلمانوں میں موجود ہے ، حکومت لانگ مارچ پر تشدد نہیں کرنا چاہتی ، فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی ، پولیس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علماء کرام نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیانات پر اعتراضات کیے اور ان کے بیانات کا حوالہ بھی دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version