Advertisement

ماں جیسی انمول نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماں جیسی انمول نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وہاڑی پہنچ گئے، عثمان بزدار کی پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال کی رہائش گاہ آمد ہوئی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے والدہ کے انتقال پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہے، والدہ کا انتقال کسی بڑے بڑا سانحہ سے کم نہیں، ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا رضائے الہٰی ہے، ماں جیسی انمول نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں کی جدائی کا دکھ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دکھ کی گھڑی میں ہمارا غم بانٹا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والدہ کے انتقال پر سابق چیف وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نصر اقبال چوہدری، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 234 و چیئرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پنجاب زاہد اقبال چوہدری، قمر اقبال چوہدری، پی ٹی آئی اسکاٹ لینڈ کے سابق صدر فخر اقبال چوہدری اور قاری نذر اقبال چوہدری سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل، چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان، وائس چیئرمین رانا عمران الحق، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ نعیم پاشا، بانی صدر چیمبر حافظ محمود احمد شاد، چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل، صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی چوہدری ندیم اکرم پرویز، جنرل سیکرٹری سردار مصور خان بلوچ، حافظ عبداللہ، صدر انجمن تاجران ارشاد بھٹی اور معززین شہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
برطانیہ کی پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کردیا
مریم نواز کا محفوظ خواتین ویژن: لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کیلئے ہاسٹل بنانےکا آغاز
وفاقی کابینہ آج گندم اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لے گی
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہوگا، احسن اقبال
اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، وزیر داخلہ
Next Article
Exit mobile version