Advertisement

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھا دیا

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھا دیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری کامرس عالیہ حمزہ ملک نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھایا ہے۔

عالیہ حمزہ ملک نے اپنے خط میں کہا ہے کہ لاہور میں گزشتہ دنوں ‏عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے خلاف نعرے لگے ، ان کی تضحیک کی گئی جب کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سزا یافتہ اور مفرور کو مہمان خصوصی بنایا گیا۔

اپنے خط میں عالیہ حمزہ ملک نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو گالیاں دیں گئیں، کمیٹی ‏عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کے فنڈز کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں چیف جستس پاکستان سمیر اعلیٰ عدلیہ کے معزز جج صاحبان، اہم سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے خطاب کئے تھے، تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لندن سے وڈیو لنک پر خطاب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version