Advertisement

عوام حکومت کے خلاف بغاوت کردیں، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام حکومت کے خلاف بغاوت کردیں۔ 

پشاور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر اور قوم پر مسلط ہیں، انہوں نے ملک کی معیشت اور تہذیب کو تباہ کیا، وہ لیڈر نہیں کٹھ پتلی ہےِ، جن لوگوں نے اسے مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوجی عدالت سے سزا پانے والے کلبھوش کی رہائی کے لیے قانون سازی کی گئی، عمران خان کی حکومت نے آئین کی اسلامی حیثیت کوختم کرنے کی کوشش کی، ریاست مدینہ کے پردے کے پیچھے یہ نہیں چھپ سکتے، ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں بلکہ عام انتخابات ہیں، ہم ان حکمرانوں کو رخصت کریں گےاور آئندہ نہیں آنے دیں گے۔ ہماری تحریک عمران خان حکومت کی رخصتی تک جاری رہے گی، جس سے ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، کہ قوم کو ایسے حکمرانوں سے نجات دلانی چاہیے، عوام حکومت کے خلاف بغاوت کردیں

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد عوام کومہنگائی سے نجات دلانا ہے, پارلیمان میں قانون سازی کا مقصد عوام کو ریلیف دینا نہیں بلکہ بھارتی جاسوس کو این آراو دینا اور اگلا الیکشن چوری کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version