Advertisement

پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل کو بھی اپنی نااہلی سے بحران بنادیتی ہے، بلاول بھٹو

بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل کو بھی اپنی نااہلی سے بحران بنادیتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں آج پورا ملک پریشان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، اکثر پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، کاروباری امور متاثر ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے، امورِ زندگی کو ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل کو بھی اپنی نااہلی سے بحران بنادیتی ہے، عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول خرید رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ مہنگی بجلی اور قلت کے ساتھ مہنگا پیٹرول اور گیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی بجٹ کو ناکام کہا، آج بجٹ کے ثمرات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کررکھی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں پیٹرول پمپس کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹروں نے کرایہ بڑھا دیا ہے۔ اندرون و بیرون ضلع میں چلنے والی گاڑیوں کے کرایہ میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، کرایہ میں اضافے پر عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عوام نے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ذلیل کرنے والے پاکستان میں کاروبار کرنے کے مستحق نہیں، پیٹرول پمپ بند کرنے پر پمپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ہڑتال کرنے والے پیٹرول پمپس کا لاںٔسنس کینسل کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
Next Article
Exit mobile version