Advertisement

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق ترمیم بل منظوری کیلیے صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق ترمیمی بل منظوری کے لیے صدر عارف علوی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق الیکشن دوسرا ترمیم بل 2021 صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا گیا ہے، ترمیمی بل کو وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ صدر آئندہ ایک دو روز میں اس بل پر دستخط کردیں گے۔

صدر مملکت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد یہ بل قانون بن جائے گا اور فوری نافذ العمل ہوگا، اس سے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی مل جائے گا۔

آئین کے تحت پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد منظور کئے گئے بل کو صدر مملکت کے پاس منظوری کے لیے بھیجا جاتا ہے، صدر مملکت کی جانب سے بل پر دستخط ہونے کے بعد اسے قانون کی حیثیت حاصل ہوجاتی ہے۔

قومی اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 33 بلز پاس کیے گیے تھے تاہم ایوان صدر کو دیگر منظور کئے گئے 32 بلز بھی مرحلہ وار بھجوا رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اپوزیشن نے اپرلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کئے گئے 33 بلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کررکھا ہے تاہم اب تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اس حوالے سے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version