Advertisement

سندھ میں سچ لکھنے والے صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سچ لکھنے والے صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این آئی سی وی ڈی کے خلاف خبریں چلانے والا صحافی گزشتہ 20 روز سے لاپتہ ہیں۔

 صحافی سید زید کے ورثاء کی قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ سے ملاقات ہوئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے صحافی کے ورثاء کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ملاقات میں ورثا نے حلیم عادل شیخ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 روز قبل 20 سے زائد مسلح افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں، 20 روز گزرنے کے باوجود سید زید کا کچھ پتا نہیں چلا۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صحافی سید زید کے ورثاء کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کریں گے، سندھ میں سچ لکھنے والے صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، این آئی سی وی ڈی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ کلمہ حق بولنے پر اب لوگ اغوا ہونے لگے ہیں، اداروں کو ایکشن لینا چاہیے صحافی کو بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی کے ورثا ہمارے پاس آئے ہیں ہر ممکن مدد کی جائے گی، اگر صحافی کے خلاف کوئی کیسز ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں لیکن ہر معاملے پر سپورٹ کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
معاشی اہداف درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ
9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
برطانیہ کی پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کردیا
Next Article
Exit mobile version