Advertisement

حکومت کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنانا چاہیے، صدر لاہور چیمبر

لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ حکومت کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنانا چاہیے۔

لاہور چیمبر میں ڈیری سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے موضوع پر سیمینار ہوا جس میں لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق، پنجاب کے وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین خان، سابق وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ممتاز خان منیس، سیکرٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نوید حیدر شیرازی و دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی۔

سیمینار میں وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا کہ دودھ اور اس کی مصنوعات کی پراسیسنگ کر کے برآمدات بڑھائی جاسکتی ہیں، چیمبر کی تجاویز کو زیرِ غور لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دودھ کے علاوہ حلال گوشت کی برآمدات میں حصہ بڑھا سکتا ہے، اعلیٰ نسل کی بھینسوں و گایوں کی بریڈنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین خان نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر کی ڈیری سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کے لیے کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ ملک میں ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے حکومت کو ڈیری پروسیسنگ مشینری/ آلات کی در آمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس معاف کرنا چاہیے، حکومت کو چاہیے کہ وہ دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کوسہولیات دے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آسٹریلیا اور سویڈن جیسے ممالک سے تعلق رکھنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی اورجوائنٹ وینچرز کو یقینی بنانا چاہیے جو دنیا بھر میں اپنے جدید ڈیری سیکٹر کے لیے مشہور ہیں۔

لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر کا مزید کہنا تھا کہ اس شعبے کو کسانوں اور سرمایہ کاروں کے لیے معاشی طور پر موثر بنانے کے لیے مویشیوں کی پیداوار، مصنوعات کی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے لئے ریسرچ کے فروغ کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
پاکستان اور الجیریا کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کے بہترین مواقع موجود ہیں، عاطف اکرام شیخ
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version