Advertisement

کراچی: لیبر اسکوائر کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

کراچی میں کورنگی لیبر اسکوائر کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

اس سے قبل کراچی میں تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ ڈرائیور اور اس میں سوار خاتون زخمی ہو گئیں۔

حادثے میں زخمی رکشہ ڈرائیور اور خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد پل پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے کار کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ حادثے میں زخمی رکشہ ڈرائیور اور خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Advertisement

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کو  ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ریسکیو کے ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ سعید خان ولد خایان جنان کے نام سے ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ثاقب نثارنے شہبازشریف کے صفائی کے نظام کو فل اسٹاپ لگایا، مریم نواز
ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل، گورنر سندھ کا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خط
وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار دے دیا
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا بڑا فیصلہ
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version