ہم صحت کے شعبے میں بہتری چاہتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہم سب صحت کے شعبے میں بہتری چاہتے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا خالد حسین مگسی کی زیرِ صدرات اجلاس ہوا، کمیٹی میں ڈاکٹروں کے لیے “نیشنل لائسننگ امتحان ” کا معاملہ زیر بحث لیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہم سب صحت کے شعبے میں بہتری چاہتے ہیں، ملک میں بہترین ڈاکٹر کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے “نیشنل لائسننگ امتحان” لایا گیا ہے، جس کے پہنچ ہے اس کو بہتر ڈاکٹر تک رسائی ہوسکتی ہے، 22 کروڑ عوام کدھر جائے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اچھے ڈاکٹر لا کر عوام کے اعتماد کو بحال کرنا چاہتے ہیں، قانون اور ضروریات وقت کے ساتھ بدلتی ہیں، ہم آہنگی ضروری ہے، ہم نے کوشش کی کہ “نیشنل لائسننگ امتحان” مشکل نہ ہو، پہلے این ایل یا امتحان میں 87 فیصد میڈیکل کے طالب علم کلئیر ہوئے، یہ نئی چیز نہیں، دنیا بھر میں لائسننگ امتحان دینے ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکہ میں لائسننگ امتحانات کے بعد ڈاکٹرز کو ریزیڈنسی مل جاتی ہے، برطانیہ کا نظام ایک مستحکم نظام ہے، این ایل ای کا کوئی بوجھ نہیں ہوتا، اگر 5 سال پڑھا ہے تو این ایل ای امتحان دینا مشکل نہیں، ڈاکٹر کی سیفٹی چیک کے لیے ” این ایل ای ” امتحان لے رہے ہیں، بہت سارے میڈیکل کالجز ہیں جن کے ساتھ فعال ہسپتال نہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ اب نجی میڈیکل کالج پر 6 سال فعال ہسپتال کی شرط عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

