پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاو رہا تاہم مارکیٹ آج 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 348 پر بند ہوئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/iPNP2MDo9W pic.twitter.com/MV4l35JcLd
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) November 11, 2021
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.26 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 172.93 سے بڑھ کر 174.19 روپے پر بند ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News