Advertisement

جیل نہیں جانا تو پیسے واپس کردیں، فواد چوہدری کا نواز شریف کو مشورہ

فواد چوہدری نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل نہیں جانا تو پیسے واپس کردیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ جیل نہیں جانا تو پیسے واپس کریں یہ مختصرحل ہے جس کو پیچیدہ بنا کر نکلنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے مزید کہاکہ نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہرآ کر الزامات کا جواب میرٹ پر دے، یہ ڈرامے مکمل فلاپ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب منظور وسان کا کہنا ہے کہ تین ماہ ملک کی سیاست کے لیےاہم ہیں، نواز شریف وطن واپس آسکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے۔ ہوسکتا ہے پانچ سال پورے ہوں، چہرہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ باہرسے کوئی آسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کو ری پلیس کرکے ان ہی کی پارٹی سے کسی اور کو لایا جائے گا یا کوئی باہر سے آئےگا۔ تین سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں، کھچڑی جو پک رہی وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔

منظوروسان کا کہنا ہے کہ دسمبرہمیشہ خطرناک ہوتا ہے۔ اب بہت ساری آڈیوزآئیں گی ویڈیوز بھی آئیں گی۔ پہلے بھی آڈیوزاورویڈیوز لیک ہوتی رہیں مگررزلٹ کوئی نہیں نکلے گا۔ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کرجارہے ہیں پتہ نہیں کیا ہو۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version