مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منشیات کے اڈوں کو ختم کرکے پارک قائم کیا جارہا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری ندی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارک کے قیام کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ لیاری ندی سے متصل پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پارک لیاری ندی سے ملحقہ پانچ ایکڑ اراضی پر قائم کیا جائیگا۔
سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس جگہ منشیات فروش بیٹھتے تھے، منشیات کے اڈوں کو ختم کرکے پارک قائم کیا جارہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ لیاری ایکسپیرس وے کے اطراف اربن فاریسٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پارک میں فٹ بال گراؤنڈ بنایا جائیگا جبکہ پودے اور درخت بھی لگائے جائیں گے ۔ فٹ بال گراؤنڈ سے علاقہ مکینوں کو صحت مند سرگرمی میسر ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News