Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس کی کمی

Now Reading:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینچ کو گزشتہ روز کی زبردست تیزی کے بعد ایک بار پھر مندی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 44 ہزار 366 پوائنٹس پر موجود تھا۔

دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مندی کا عنصر غالب رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک مرتبہ پھر 43 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

متعلقہ خبر: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس میں 1120 پوائنٹس کا اضافہ

کاروبار کے دوران ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 607 کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم سیشن کے آخری وقت پر انڈیکس میں کسی حد تک بحالی ہوئی اور 100 انڈیکس 635 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 731 پر بند ہوا۔

Advertisement

جمعرات کو 356 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جس میں سے 255 کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 90 کے بھاؤ میں اضافہ ہوا۔ 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمت مستحکم رہیں۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس میں 258 ہوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح کے ایم آئی 30 انڈیکس میں ایک ہزار 228 اور آل شیئرز انڈیکس میں 440 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبر: سوئی ناردرن پر 19 ارب روپے ہرجانہ عائد

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں زبددست تیزی دیکھی گئی تھی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 120 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر سے بجلی کا بل زیرو کیسے کیا جاسکتا ہے؟ جانیے
آٹے کی فی کلو قیمت میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
آٹے کے سرکاری نرخ میں کمی کا فیصلہ
اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
پنشنرز اور سرکاری ملازمین کیلئے تشویشناک خبر؛ حکومت نے اہم اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر