Advertisement

شوبز شخصیات کا چوری کے الزام میں خواتین کو برہنہ کرکے تشدد کرنے پر سخت ردعمل

شوبز شخصیات نے فیصل آباد میں چوری کے الزام میں خواتین کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیصل آباد میں گزشتہ روز ایک انتہائی دلخراش اور قابل مذمت واقعہ پیش آیا جہاں 4 خواتین کو فیصل آباد کے بازار میں دن دیہاڑے مردوں کے ایک گروہ نے  چوری کے الزام میں برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو کلپس گردش کر رہے ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردوں کا ایک گروپ خواتین کو گھسیٹ رہا ہے جب کہ وہ خواتین ان سنگدل مردوں کی منت سماجت کرتی رہیں کہ ہمیں معاف کردو، ہم نے کوئی چوری نہیں کی لیکن وہ بدبخت انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے فوراً بعد عدنان صدیقی، یاسر حسین، عائشہ عمر سمیت کئی مشہور شخصیات نے اس دلخراش واقعے کی سخت مذمت کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کیا۔

Advertisement

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بیمار ذہنیت کا ایسا گھناؤنا مظاہرہ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ہمیں بحیثیت معاشرہ خود جائزہ لینا چاہیے جب کہ عائشہ عمر نے کہا اس ملک میں ہو کیا رہا ہے؟

ادھر یاسر حسین بھی اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکے اور کہا کہ ریاست مدینہ کے شہر فیصل آباد میں ہونے والا انتہائی افسوس ناک واقعہ!

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا
اداکارہ کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
Next Article
Exit mobile version