Advertisement

خاتون کے پاؤں میں کیل چبھنے پر شاپنگ مال کو تقریباً ڈیڑھ ارب کا ہرجانہ

خاتون

خاتون

عدالت نے شاپنگ مال انتظامیہ کو خاتون کے پیر میں کیل چبھنے پر 10 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خاتون اپریل جونز نے اٹلی کی عدالت میں مقدمہ درج کروایا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ 2015 میں ایک نجی شاپنگ مال میں کچھ چیزیں خرید رہی تھیں اور اس دوران ان کے پیر میں کچھ چبھن محسوس ہوئی تو انہوں نے دیکھا ایک زنگ آلود کیل ان کے پاؤں میں موجود تھی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کیل لگنے کی وجہ سے پیر میں شدید انفیکشن ہوا جس کے لیے متعدد بار سرجریاں بھی کی گئیں اور شروعات میں کہا گیا کہ پیر کاٹنا پڑے گا اور پھر ایسا نہ کرنے کی وجہ سے پورا پاؤں کاٹنا پڑگیا۔

دوران سماعت اپریل جونز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس واقعہ کے بعد خاتون کی زندگی بدتر ہوگئی اور وہ گزشتہ 6 سال سے وہیل چیئر پر چل رہی ہیں لہذا میں عدالت سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے موکل کو ہرجانہ دلوایا جائے۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد نجی شاپنگ مال انتظامیہ کو خاتون کو 10 ملین ڈالر یعنی (ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

نجی شاپنگ مال کے ترجمان نے عدالتی حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سماعت کے دوران یہ بات کہیں بھی ثابت نہیں ہوئی کہ خاتون کا پیر ہماری کسی غلطی کی وجہ سے کٹا تھا۔

دوسری جانب خاتون کے وکیل کا کہنا تھا کہ میری موکل ان پیسوں سے اپنی زندگی کو آرام دہ بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی اور اب وہ ایک مصنوعی ٹانگ بھی لگواسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version