Advertisement

سُنّی تحریک کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

مرکز اہلسنت کراچی پر سربراہ پاکستان سنّی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی صدارت میں مرکزی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عوامی مسائل پر آواز اُٹھانے اور ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

سنّی تحریک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں صوبوں میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور انتہا پسندی کے خلاف ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کرتے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک بھر کے ہر ڈویژن میں جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں عوامی مسائل پر آواز بلند کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں خودکشیوں میں اضافہ خود حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے پاس فارمولا نہیں ہے تو ہم انہیں معاشی ترقی کا فارمولا دینے کو تیار ہیں۔

Advertisement

سربراہ سنّی تحریک نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر میں رکنیت سازی مہم جلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، رکنیت سازی مہم کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Next Article
Exit mobile version