Advertisement

چاول کے پانی سے بالوں کی بہترین نشونما

چاول ایک ایسی غذا ہے جسے زیادہ تر لوگ پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ چاول کا پانی جلد کے لیے کسس قدر فائدے مند ہے۔

بیوٹیشن اور کاسمیٹکس  ماہرین چالوں کے پکانے سے قبل اسے بگھونے کی صورت میں حاصل ہونے والے پانی کے حیرت انگیز فوائد اگر آپ جان لیں تو اسے پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اس کا استعمال شروع کر دیں گے۔

یاد رہے کہ چالوں کے پانی کا استعمال صدیوں سے خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ چاولوں کو ابال کر یا اسے پیس کر کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 جبکہ چاولوں کے پاؤڈر کو شہد میں ملا کر بہترین وائٹننگ اسکرب بھی بنایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

چاولوں کا پانی ایک قدرتی ٹانک کا کردار ادا کرتا ہے جس کے استعمال سے جلد اور بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں۔

چالوں کا پانی وائٹننگ ایجنٹ کا کردار ادا کرتا ہے جبکہ اس کے پانی کے استعمال سے جِلد اور بالوں کی صحت پر ان گنت فوائد حاصل ہوتے

چاولوں کے پانی میں اضافی مقدار میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

چاول کے پانی سے بالوں کی بہترین نشونما

چاولوں کے پانی سے بالوں کو دھویا جائے تو بال جَلد ہی گرنا بند ہو جاتے ہیں اور گھنے، چمک دار بھی ہوتے ہیں۔

چاولوں کا پانی بالوں کو نرم بنا کر الجھنے سے بچاتا ہے اور قدرتی چمک بحال کرتا ہے۔

Advertisement

بالوں کو شیمو کرنے کے بعد بالوں پر چاولوں کا پانی ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ مساج کریں ، بعد ازاں بالوں کو صاف پانی سے نتھار لیں، بال سلکی نرم اور چمکدار نظر آئیں گے۔

چاولوں کے پانی کو بالوں پر باقاعدگی سے استعمال کرنے کے نتیجے میں بال لمبے بھی ہوتے ہیں۔

چاول کے پانی میں سرسوں کا تیل شامل کر کے استعمال کرنے سے بال گھنے چمکدار اور نرم ملائم ہوتے ہیں۔

چاولوں کا پانی حاصل کرنے کے لیے چاولوں کو کسی بھی برتن میں ڈالیں اور ایک پانی دھو کر نکال لیں، اب اس میں مطلوبہ پانی کی مقدار شامل کریں اور 2 سے 3 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔

اس کے علاوہ چاولوں اور پانی کو رات بھر بھی بھگویا جا سکتا ہے، بعد ازاں پانی چھان کر استعمال کر لیں اور چاول پکا لیں۔

چاولوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے چاولوں سے پانی چھان کر اسے ایئر ٹائٹ برتن میں ڈال کر فریج میں ایک ہفتے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

جبکہ چاولوں کو سادہ پانی میں اُبال کر بھی اس کا پانی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایواکاڈو کھانے کا یہ فائدہ آپکو حیران کردے گا
سائنسدانوں نے نمک اور پانی کی مدد سے ایک فعال انسانی دماغی خلیہ تیار کرلیا
وہ کھانے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں!!!
غصہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
بجپن میں تازہ پھلوں کا رس مستقبل میں کن امراض سے بچا سکتا ہے؟
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version