Advertisement

’کپل شرما‘ کو گرل فرینڈ کیلیے آئی فون چھیننا مہنگا پڑگیا

بھارتی شہری نے اپنی گرل فریند کو تحفہ دینے کے لیے چاقو کی نوک پر آئی فون چھین لیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کا نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو قیمتی تحفہ دینا چاہتا تھا لیکن اس کے لیے اس کے پاس پیسے موجود نہیں تھے جس پر اس کے دوست نے گرل فرینڈ کو آئی فون تحفے میں دینے کا مشورہ دیا ، لیکن دوست بھی اس کی غریبی سے واقف تھا جس پر دونوں نے موبائل فون چھیننے کا پلان بنایا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں دوستوں نے دہلی کے ایک پارک میں شام کے وقت ایک شخص کو چاقو کی نوک پر لوٹ لیا اور اسے آئی فون چھین کر فرار ہوگئے جس کے بعد اس شخص نے پولیس میں موبائل چھیننے کی شکایت درج کروائی۔

بعد ازاں پولیس نے کپل شرما اور اجے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن وہ پولیس کے ہاتھ نہیں آئے تاہم 7 دن بعد کسی نے اطلاع دی کہ دونوں کو نئی دلی کے سیکٹر 14 میں کسی مقام پر دیکھا گیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر وہاں پہنچ کر دونوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے آئی فون بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش دونوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے موبائل فون چھیننا ہے اور ان میں سے ایک نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا چاہتا تھا جس کے لیے آئی فون چھیننا پڑا۔

Advertisement

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہل اسٹیشن گھومنے کی پلاننگ کررہا تھا اور وہیں پر اسے آئی فون کا تحفہ دیتا لیکن پیسوں کی کمی کے باعث اتنے دن انتظار کرنا پڑا جب کہ سیکٹر 14 میں بھی چوری کے سلسلے میں گئے تھے تاکہ کچھ پیسے چراکر گرل فرینڈ کے ساتھ گھومنے کے پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version