Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 افغانستان کی معاشی و اقتصادی مدد کیلئے دنیا کردار ادا کرے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

 افغانستان کی معاشی و اقتصادی مدد کیلئے دنیا کردار ادا کرے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی معاشی و اقتصادی مدد کیلئے دنیا کردار ادا کرے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی وزراء خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں خصوصی طور پر پی فائیو ممالک کو بھی مدعو کیا گیا ہےجبکہ 57 ممالک سے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو مدعو کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، طالبان کو کس حیثیت میں بلایا جائے گا ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم طالبان حکومت کے نمائندوں کی موجودگی بھی ضروری ہے۔

عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں، ہماری کوشش ہے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کریں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستان میں افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی، اس غیر معمولی اجلاس میں عملی اقدامات لئے جائیں گے جس سے افغانستان کو فائدہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر