وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر سے رابطہ کیا اور سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بتایا کہ انہوں نے آج متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات کی اور بتایا کہ سیالکوٹ میں پریانتھا دیاودانا کے قتل پر پاکستانی عوام کو بھی غصہ ہے اور قوم سری لنکا سے شرمندہ ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ واقعے میں ملو ث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی۔
انہوں نے سری لنکا کے صدر کو بتایا کہ واقعے میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جرم کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
Spoke to Sri Lankan President Gotabaya Rajapaksa today in UAE to convey our nation’s anger & shame to people of Sri Lanka at vigilante killing of Priyantha Diyawadana in Sialkot. I informed him 100+ ppl arrested & assured him they would be prosecuted with full severity of the law
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 4, 2021
یہ بھی پڑھیں:یقین ہے عمران خان سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے، سری لنکن وزیراعظم
واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں اجلاس ہوا تھا جس میں سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا جائزہ لیا گیا اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ بعد ازاں رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوادی گئی۔
اجلاس کے دوران تفتیشی افسران نے بتایا تھا کہ سری لنکن منیجر فیکٹری میں نظم و ضبط کے پابند تھے، ان کی اس پابندی کے باعث کئی فیکٹری ملازمین ان کے خلاف تھے، چند روز میں غیر ملکی افراد کا ایک وفد فیکٹری کا دورہ کرنے آنے والا تھا، اس حوالے سے انہوں نے تمام مشینوں کی صفائی کرنے اور غیر ضروری چیزوں کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔
سری لنکن مینیجر نے ایک پمفلٹ کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی جس میں مبینہ طور پر مذہبی تحریر درج تھی، واقعے کی بنیادی وجہ یہی بات بنی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News