Advertisement

اسٹینفورڈ یونیورسٹی نےدنیا کی پہلی مکمل ورچول ریئلٹی کمرہ جماعت میں تدریس شروع کردی

دنیا کی مشہور اسٹینفرڈ یونیورسٹی نے مکمل ورچوئل ریئلٹی (مجازی حقیقت) پرمبنی ماحول میں تدریس کا آغاز کردیا ہے۔ اس میں طلبا و طالبات کو ایک ورچول ریئلٹی ہیلمٹ نما عینک پہنائی جاتی ہے جس میں سے جھانک کو وہ مجازی یا کمپیوٹر پر بنائے کلاس روم میں پہنچ جاتے ہیں۔

یہ اختراع پروفیسر جیرمی بیلنسن کی ہے جو گزشتہ 20 برس سے ورچول ریئلٹی پڑھا رہے ہیں اور انہوں نے اب اس ماحول میں پڑھانا شروع کردیا ہے۔

 پروفیسر جیریمی کے مطابق یہی تعلیم و تدریس کا مستقبل ہے کیونکہ ورچول ریئلٹی نے روابط، کھیل اور کام کے پرانے طریقوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس کا عملی مظاہر کیا گیا ہے اور پوری جامعہ کے مختلف شعبوں کے طلبا و طالبات نے اس میں حصہ لیا ہے۔

 انہوں نے ورچول کلاس روم کے لیے انگیج نامی خاص سافٹ ویئر بنایا ہے جس پر موسمِ سرما کا پورا ایک کورس پڑھایا گیا ہے۔ اس میں تمام طالب علم اور اساتذہ ایک مجازی ماحول میں دکھائی دیتے، پڑھتے اور سوال و جواب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس میں بچوں کو جو اسائمنٹ دیئے گئے وہ ان کی دماغی اختراع پر مبنی تھے جس میں انہیں ایک خاص ماحول اور منظر نامہ تخلیق کرنا تھا۔ اسطرح طالبعلموں نے ممکنات کی ایک نیا دنیا کو ممکن بنایا۔ لیکن ہفتے میں ایک مرتبہ نصف گھنٹے ہی اسے استعمال کیا جارہا ہے تاکہ وہ مجازی ماحول سے اکتاہٹ، بوریت اور تھکاوٹ نہ محسوس کریں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version