Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابینہ نے پنجاب ہیلتھ انشورنس کی منظوری دے دی ہے، حسان خاور

Now Reading:

کابینہ نے پنجاب ہیلتھ انشورنس کی منظوری دے دی ہے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ کابینہ نے پنجاب ہیلتھ انشورنس کی منظوری دے دی ہے۔

حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں بہت سی منظوریاں دی گئیں ہیں، نیا پاکستان صحت کارڈ کے یکم جنوری سے اجراء کی منظوری دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور میں کام مکمل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ تک راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت 5 ڈویژنز میں نیا پاکستان ہیلتھ کارڈ تقسیم کر دئیے جائیں گے، کابینہ نے پنجاب ہیلتھ انشورنس کی منظوری دے دی ہے، اس کے لیے 4 ارب مختص کیا گیا ہے جس کے زریعے 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بزنس پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے، لو رسک انڈسٹری کو آٹو میٹک منظوری ہو گی مڈل رسک کے لیے بھی آسانی کی گئی ہے، ہائی رسک کمپنیز کو بھی 15 دن میں این۔ او۔ سی جاری کیا جائے گا۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن 1976 ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور ممبران کی تعداد 9 سے بڑھا کر 16 کی جائے گی، پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیاں اب پنجاب میں ہی ٹیکس ادا کریں گی آئن لائین ٹیکس ادا ہو سکے گا۔

Advertisement

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ ہائیکورٹ کے لیے ایل۔ اے۔ سی نمبر کی گاڑیاں ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے، گندم ریلیز پالیسی کہ منظوری دی گئی ہے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے لیے 1970 کے ایکٹ پر عمل در آمد کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوڈیوال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گرلز کالج قائم کرنے کی منظوری دی گئی، پیپلز پارٹی چاہے تو ہمارے بنائے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے قوانین سے سیکھ سکتے ہیں، ہم نے عوام کی فلاح و بہبود اور براہ راست اختیار کا قانون بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر قانون بنایا ہے، اسکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے جو فیصلہ ہو گا سب کے سامنے آئے جائے گا، یہ اسموگ ایک دن کی غلطی کا نتیجہ نہیں ہے 70 سال سے ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں بنا سوسائیٹیز بنائی گئیں ہم نے ماحول کا خیال نہیں کیا۔

حسان خاور نے کہا کہ ہم نے آتے ہی اس پہ کام شروع کیا کچھ کا فائدہ آج ہو گا اور کچھ کا وقت گزرنے کے بعد، ہم نے لاہور میں یورو فائیو پیٹرول کی رسد کو یقینی بنایا اسکولوں کو لوپ میں لیا ہے، ہندوستان میں ہمارے ملک سے زیادہ اس وقت اسموگ کا مسئلہ چل رہا ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نئی ریت ڈال رہی ہے ایسے منصوبے کریں جس سے آئندہ ملک کو فائدہ ہو سکے، قانون سب کے لیے برابر ہے یہ کسی ایک کے لیے نہیں ہوتا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن انویسٹرز کو کوئی مسئلہ ہو وہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے قائم سیل سے رابطہ کرتے ہیں اور ان کا مسئلہ فوری حل ہوتا ہے، ہم نے زیرہوٹائم اسٹارٹر پالیسی کی منظوری دے دی ہے، بہت سے ایسے ادارے این۔ او۔ سی میں شامل تھے جن کی اجازت کا کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔

Advertisement

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ اے۔ ڈی۔ پی ہمارا تاریخی سطح پر ہم جتنے پیسے خرچ کر رہے ہیں اس سے زیادہ صوبے کو فائدہ ہو گا، کابینہ ایجنڈے میں نابینا افراد کے احتجاج کا معاملہ شامل نہیں ہے، شادیوں اور ولیموں میں شمولیت یا انکار حکومتی پالیسی نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر آصف زرداری
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
وزیراعلیٰ پنجاب کی مری میں نئے اسپتال کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
نو مئی کے حوالے سے اپوزیشن کی بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
صدر مملکت کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر