Advertisement

ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار ہم سب لوگ ہیں، طلال چوہدری

طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے سرگودھا میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عبدالحمید کی برسی کے موقع پر خطاب میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار ہم سب لوگ ہیں، کیونکہ ووٹ سوچ کر نہیں دیا گیا۔

طلال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ الیکشن میں گھر سے نکلیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کریں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج غریب 35 والا آٹا 80 روپے میں خرید رہا ہے، عوام نہیں نکلیں گے تو آٹا، سبزی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی۔ پورا ملک مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے خدارا عوام جاگے اور ووٹ دیانتداری سے ڈالیں۔ آپ پر فرض ہے کہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے آزاد وطن میں قید کاٹی، ماؤں بہنوں کو کال کوٹھڑیوں میں ڈالا گیا۔

 طلال چوہدری نے کہا کہ ہم بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے، لیکن عوام کو ریلیف دیا۔ یہ آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں عوام کی مشکلات بڑھا دی جاتی ہیں۔

Advertisement

طلال چوہدری کہتے ہیں کہ ہماری حکومت کو کبھی دھرنے، لانگ مارچ، جعلی کیسوں میں الجھائے رکھا گیا، ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوام کو روزگار دیا۔ موجودہ حکومت کو لانے والے اب خود بھی پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد عوام اور ملک کے لیے لڑ رہے ہیں۔ عمران خان اب ای وی ایم کے ذریعے الیکشن چوری کے راستے تلاش کر رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ای وی ایم الیکشن ہوں گے یا نہیں یہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور یہ آئین کے متصادم کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے، جوں جوں الیکشن قریب آ رہے ہیں حکومت چوری کے طریقے تلاش کر رہی ہے۔ دنیا کے 70 فیصد ممالک ای وی ایم  سے الیکشن ترک کر چکے ہیں، چند ممالک میں جزوی طور پر الیکشن ای وی ایم سے کروائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی خدمت کی طرف توجہ دیں، ای وی ایم ڈرامہ نہیں چلے گا مہنگائی کی طرف توجہ دیں، عوام مہنگائی کے باعث پریشان ہیں اور یہ ای وی ایم مشینوں کے چکر میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version