Advertisement

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیوں کا اعلان

اسکول

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کر لیا، سرکاری و نجی اسکول و کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے 2 جنوری تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہونگی؟ وزیر تعلیم کا اہم اعلان

گزشتہ روزصوبائی وزیر تعلیم سردارشاہ سندھ نے کہا تھا کہ اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ جمعرات تک کر لیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہاتھا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہونگی، طلباء کو بریک بھی چاہئیے۔

انہوں نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر چھٹیوں کی تاریخیں وہی ہوں گی جو ہمیشہ ہوتی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ خبریں آ رہی ہیں کہ کورونا وائرس کی نئی لہر بہت خطرناک ہے، دنیا بند ہو رہی ہے۔ دعا ہے کہ ہمارے بچے اس ویرینٹ سے محفوظ رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Next Article
Exit mobile version