Advertisement

چوری کے الزام میں خواتین کو برہنہ کرکے تشدد کی ویڈیو وائرل

فیصل آباد میں خواتین کو چوری کے الزام میں برہنہ کرکے تشدد کا نشانا بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر خواتین پر تشدد کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چند نوجوان خواتین کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو فیصل آباد کے تھانے ملت ٹاؤن کی ہے ، جہاں قریبی علاقے میں چند نوجوانوں نے دکان سے چوری کے الزام میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا اور یہاں تک کہ انہیں برہنہ کرکے مارتے رہے۔

بعد ازاں ایک دکاندار نے خواین کو برہنہ کرنے کی ویڈیو بنائی اور پھر برہنہ حالت میں انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، اس دوران ایک دکاندار ان کی ویڈیو بناتا رہا، وہ خواتین ان سنگدل مردوں کی منت سماجت کرتی رہیں کہ ہمیں معاف کردو، ہم نے کوئی چوری نہیں لیکن وہ بدبخت انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ملزمان نے چوری کے شبے میں خواتین پر تشدد کرنے کے بعد انہیں برہنہ اور ویڈیو بنائی تاہم ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جب کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version