Advertisement

عوام کا پیسہ باہر لے جانے والوں سے ہرگز بات نہیں ہوگی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث اور عوام کا پیسہ باہر لے جانے والوں سے ہرگز بات نہیں ہوگی۔

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ صرف پاکستان کا ہی نہیں دنیا بھر کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، 1982 کے بعد امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اب بھی دنیا کا سستا ملک ہے۔

مہنگائی کی وجوہات بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ تیل، کوئلے اور گھی کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھی تو پاکستان میں بھی ان کی قیمتیں بڑھیں۔ دنیا میں 3 سے 4 ماہ میں قیمتیں نیچے آنے لگیں گی تو پاکستان میں بھی ان کی قیمتیں کم ہونے لگیں گی۔ مہنگائی کے خلاف ہم ایک پیکیج لارہے ہیں جس کے تحت مستحق لوگوں کو آٹا ، دالیں اور دیگر چیزوں میں سبسڈی ملے گی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 20 لاکھ کمزور خاندانوں کے لیے بلاسود قرضے دے رہے ہیں، اپنا گھر بنانے کے لیے 27 لاکھ روپے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم خواب کا نام تھا، اسی خواب کی بنیاد پر پاکستان کو عظیم قوم بناؤں گا، مشکل وقت سب پر آتا ہے، آزادی کے بعد بھی ہم آزادی سے فیصلے نہیں کرسکتے تھے، ہمیں کبھی کسی کی غلامی کرنی پڑی تو کبھی کسی کی۔ وعدہ ہے پاکستان وہ ملک بنے گا جو کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، اب ہم وہی فیصلے کریں گے جو عوام کے مفاد میں ہوں۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم  پاکستان میں مختلف نظریات کے حامل تمام لوگوں سے بات کرنے کو تیار ہیںم چاہے بلوچستان کے ناراض لوگ ہوں یا قبائلی علاقے کے لوگ، ہم سب سے بات کریں گے، لیکن عوام کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کریں گے۔ میری حکومت انہیں کبھی این آر او نہیں دے گی۔ بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرنے والی قوم تباہ ہوجاتی ہے۔ ہر مہذب معاشرہ چوروں سے ڈیل نہیں کرتا۔ خوشحال ملکوں میں قانون کی بالادستی ہے، غریب ملکوں میں طاقتور باہر اور غریب جیلوں میں ہوتے ہیں۔ قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کے اصولوں پر پاکستان کو اٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version