Advertisement

سمندری پلاسٹک سے بنا خوبصورت عملی گٹار تیار

اس وقت سمندری پلاسٹک دنیا بھر میں ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ایک جانب تو یہ خود سمندروں کو آلودہ کررہا ہے تو دوسری جانب وہاں موجود حساس آبی حیات کو موت کا شکار بنارہا ہے۔ اب ایک فنکار نے سمندری پلاسٹک سے دیدہ زیب اور کام کرنے والا گٹار تیار کیا ہے۔

اس طرح سمندری پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کی کوئی امید سامنے آئی ہے۔ اس فنکار کا نام برلس ہے جنہوں نے دو برس قبل 1200 رنگین پینسلوں پر مشتمل ایک شاندار گٹار بنایا تھا اور اب انہوں نے فور اوشن نامی این جی او کے اشتراک سے ایک بہترین اور عملی گٹار بنالیاہے۔

Advertisement

فور اوشن کمپنی امریکہ میں کام کرتی ہے۔ یہ سمندری پلاسٹک نکال کر اسے ری سائیکل کرکے فروخت کرتی ہے۔ اس سے حاصل شدہ رقم دوبارہ سمندروں کو صاف کرنے میں لگادی جاتی ہے۔ اس طرح گزشتہ پانچ برس میں دوکروڑ سمندری پلاسٹک نکال کر اس سے ہار، بریسلٹ اور دیگر اشیا بناکر فروخت کی جاچکی ہیں۔ اب یہ کمپنی امریکہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی کام کررہی ہے۔

برلس نے سمندری پلاسٹک کو ایک چھوٹی بھٹی میں 350 درجے سینٹی گریڈ پر پگھلایا۔ اس سے پلاسٹک کے بڑے ڈلے بنے اور انہیں تراش خراش کرگٹار میں ڈھالا گیا ہے۔ اس میں باقاعدہ تار لگے ہیں اور تین گول بٹن یا نوب ہیں جو گیٹار کے سر اور تال کو بہترین انداز میں رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version